ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ای وی ایم میں گڑبڑی سے متعلق عرضی پر سماعت موسم گرما کی چھٹی کے بعد:سپریم کورٹ

ای وی ایم میں گڑبڑی سے متعلق عرضی پر سماعت موسم گرما کی چھٹی کے بعد:سپریم کورٹ

Mon, 08 May 2017 23:08:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے ای وی ایم میں خرابی اور ای وی ایم میں وی وی پیٹ لگانے کا مطالبہ کرنے والی بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر عطاء الرحمان کی درخواستوں پر سماعت موسم گرما کی چھٹی کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ وی وی پیٹ کے لیے تین ہزار کروڑ روپے مرکزی حکومت نے منظور کئے ہیں، اس مسئلے پر الیکشن کمیشن سے پوچھا جانا چاہیے۔غورطلب ہے کہ گزشتہ 13/اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کانگریس کی جانب سے کپل سبل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملک کو چھوڑ کر کوئی دوسرا ملک ای وی ایم کا استعمال نہیں کرتا،اس لیے عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ آپ کی حکومت نہیں تھی،جس نے ای وی ایم شروع کیا؟بہوجن سماج پارٹی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013میں ہی وی زی پیٹ لگانے کی ہدایت دی تھا، لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت الیکشن کمیشن کو پیپر ٹریل والی ای وی ایم کے لیے فنڈ نہیں دیتی ہے۔درخواست میں انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال کرنے کے عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 61(1)(اے)کے تحت دی گئی دفعات کو غیر آئینی قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای وی ایم سے انتخابات میں رائے دہندگان کی اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ووٹر کو یہ نہیں پتہ چلتا کہ وہ کس کو ووٹ دے رہا ہے۔اس سے آرٹیکل 324میں آزادانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہ یوپی اور اتراکھنڈ کے انتخابات میں ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ اور ہیکنگ کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی والی اعلی سطحی کمیٹی سے کرائی جائے۔اس کے علاوہ مرکز اور ریاست کے ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،جو ای وی ایم کو چھیڑخانی اور ہیکنگ سے روکنے کی اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔
 


Share: